رواں سال گلگت بلتستان میں15 لاکھ سے زیادہ ملکی و غیر ملکی سیا ح آئیںگے ‘فدا خان فدا

بدھ 30 مئی 2018 13:00

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ صو با ئی حکومت کے محکمہ سیاحت کے شعبے میں کئے جا نے والے ا ہم ا قدامات کی بدولت گلگت بلتستان میں آنے والے سیا حوں کی تعداد میں سالانہ اضافہ ہو ر ہا ہے اس سال گلگت بلتستان میں 15 لاکھ سے زیادہ ملکی و غیر ملکی سیا ح آ ئیںگے۔میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ محکمہ سیا حت گلگت بلتستان کے مقا می لو گوں کو سیا حت کے شعبے میں کا روبار کر نے کے حوالے سے آگاہی دے رہا ہے جس سے نہ صرف یہاں کے عوام کو روزگار ملنے کے سا تھ سیا حوں کو سہولیات بھی فر اہم ہو ں گی، پھنڈر میں سرنیا ہو ٹل بنا نے پر غور ہو ر ہا ہے جبکہ صوبا ئی حکو مت پھنڈر میں پی ڈ یلبو ڈ ی رسیٹ ہا وس کو بھی جد ید طرز پر تعمیر کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مز یدکہا کہ صو با ئی حکو مت کی عوام دوست پا لیسیوں کی بدولت گلگت بلتستان دن رات تر قی کی راہ پر گا مزن ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس و قت گلگت بلتستان میں 90فصید تک بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ میں قا بو پا لیا گیا ہے گلگت بلتستان کے تمام ا ضلاع میں بجلی کے منصو بو ں پر کام تیزی سے جا ری ہے۔ ا نہو ں نے مز ید کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحوں کی آمد شروع ہو گئی ہے، بے شمار سیا ح گلگت بلتستان کے مختلف ا ضلاع میں پنچ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :