پشاور ،ْ سکھ رہنما چرنجیت سنگھ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

آئی جی پولیس صلاح الدین محسود نے قتل کا نوٹس لے لیا

بدھ 30 مئی 2018 14:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) سکھ رہنما چرنجیت سنگھ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ،ْ خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس صلاح الدین محسود نے ان کے قتل کا نوٹس لے لیا۔آئی جی خیبرپختونخوا نے سی سی پی او پشاور کو چرنجیت سنگھ کے قاتلوں کو ترجیحی بنیادوں پر گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ہفتے میں واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 42 سالہ چرنجیت سنگھ کو گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے اٴْس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا جب وہ بڈھ بیر کے علاقے اسکیم چوک میں واقع اپنے جنرل اسٹور میں موجود تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں چرنجیت سنگھ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی۔واقعہ کا مقدمہ انقلاب پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا