Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا

پی ٹی آئی شہر اقتدار سے امیدوار کا اعلان آج کرے گی

بدھ 30 مئی 2018 15:39

پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے شہر اقتدار سے امیدوار کا اعلان آج کرے گی جس کے لئے تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق 25جولائی الیکشن تاریخ مقرر ہونے کے بعد تحریک انصاف نے امیدواروں کو فوری طور پر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج بروز جمعرات کو پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا جس میں شہر اقتدار اسلام آباد شمالی پنجاب یعنی سرگودھا ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کا چناؤ کیا جائے گا 2اور 3جون کو پنجاب 4جون کو فاٹا اور کے پی کے سے امیدواروں کا اعلان ہوگا جبکہ 5جون کو سندھ اور 6جون کو بلوچستان کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات