حکومتی عدم توجہی کے باعث ہزارہ بھر کے فنکار کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور

بدھ 30 مئی 2018 15:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) حکومتی عدم توجہی اور سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے ہزارہ بھر کے فنکار کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ لوگوں میں ساری زندگی خوشیاں بکھیرنے والے فنکار بڑھاپے میں پائی پائی کے محتاج ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے علاج معالجہ کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے صوبہ بھر کے فنکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، فنکاروں نے حکومت سے غریب اور مستحق فنکاروں کو مالی مدد اور خصوصی فنڈ مختص کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

صوبائی حکومت کی طرف سے گذشتہ سال پہلی مرتبہ فنکاروں کیلئے ثقافتی سرمایہ کا اجراء کیا گیا تھا جس سے صرف چند سو فنکار مستفید ہوئے جبکہ اکثریت اس حق سے محروم رہی جس پر محروم رہ جانے والے فنکاروں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ صوبائی اور مرکزی حکومتیں صوبہ بھر کے فنکاروں سمیت ہزارہ کے فنکاروں کیلئے خصوصی فنڈ مختص کریں اور 60 سال سے زائد بزرگ فنکاروں اور بیماری کا شکار فنکاروں کو خصوصی اعزازیہ دے۔

متعلقہ عنوان :