پنجاب بھرمیں 765ٹریفک حادثات، 12 ا فراد جاںبحق، 855زخمی

بدھ 30 مئی 2018 16:21

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی765مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں491 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں352 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثاتمیں 12 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 377 ڈرائیوز، 15کم عمرڈرائیورز، 373 مسافراور105پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ215 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت210متاثرین کے ساتھ پہلے ، فیصل آباد85حادثات میں105متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 61 حادثات میں69 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل855 متاثرین میں706مرد اور149خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں 133 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور497 افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان ہے جبکہ 225 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں623 موٹر سائیکلز،107آٹو رکشے،66 موٹر کاریں،08 مسافربسیں،32 وین،26 ٹرک اور 93 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔