نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گلوکارابرارالحق

بدھ 30 مئی 2018 23:04

نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گلوکارابرارالحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) ملک کے ناموربھنگڑا گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ابرارالحق کاکہنا تھا کہ جب فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہو رہی تھی تو تب میوزک انڈسٹری عروج پر تھی لیکن اب ہماری فلمیں اچھی بن رہی ہیں لیکن میوزک انڈسٹری کا سورج غروب ہو رہا ہے۔ابرارالحق کا کہنا تھا کہ اس زوال کی بنیادی وجہ پائریسی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پلیٹ فارم کی کمی ہے جہاں نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا جا سکے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔مناسبت پلیٹ فارم ناہونے کے باعث نئی میوزک البم بھی مارکیٹ میں نہیں آرہیں۔

متعلقہ عنوان :