تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی مشہور اداکارہ کا پروڈیوسرز پر واجبات ادا نہ کرنے کا الزام

منگل 29 جولائی 2025 15:24

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی مشہور اداکارہ کا پروڈیوسرز پر واجبات ادا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)معروف بھارتی اداکارہ جینیفر بانسیوال نے تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسرز پر واجبات نہ دینے کا الزام عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جینیفر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شو کے پروڈیوسرز پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ شو چھوڑنے والے کئی اداکاروں کو ان کے واجب الادا معاوضے تاحال نہیں دیے گئے۔

جینیفر نے بھویا گاندھی، جو تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ٹپو کا کردار نبھا رہے تھے، کے شو چھوڑ کر جانے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جانے کے وقت بھی ادائیگی کا تنازع سامنے آیا تھا، جو غالبا 2017 یا 2018 میں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیہا مہتا، جنہوں نے انجلی میہتا کا کردار ادا کیا تھا ان کو بھی اب تک ان کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی، تاہم اگر حالیہ دنوں میں کچھ دیا گیا ہو تو اس کی اطلاع انہیں نہیں۔

(جاری ہے)

جینیفر بانسیوال جنہوں نے اس مشہور فیملی کامیڈی شو میں سوڈی سنگھ کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا، نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حالیہ آن ائیر شو میں کام کرنے والے اکثر فنکار صرف مالی مجبوریوں کے تحت کام کر رہے ہیں اور کئی لوگ ان ہی مالی حالات کے ڈر سے آواز نہیں اٹھا پاتے۔جینیفر نے یہ بھی بتایا کہ انہیں بھی کچھ لوگوں کی جانب سے خاموش رہنے اور معافی مانگنے کا مشورہ دیا گیا تھا، تاکہ معاملہ ختم ہو جائے مگر انہوں نے اپنے حق کیلئے آواز اٹھانا ضروری سمجھا۔

متعلقہ عنوان :