’’مائی ری ‘‘کا سیکوئل نہیں بنے گا، ہدایت کارکی تصدیق

ڈرامے میں عینا آصف اور ثمر جعفری نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور ان کی جوڑی کو کافی سراہا بھی گیا تھا

منگل 29 جولائی 2025 14:27

’’مائی ری ‘‘کا سیکوئل نہیں بنے گا، ہدایت کارکی تصدیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سال 2023 کے مقبول ڈرامے’’ مائی ری‘‘ کے ہدایت کار میثم نقوی نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ ڈرامے کا سیکوئل نہیں بنے گا، پہلے ہی ڈرامے میں کہانی ختم کردی گئی تھی۔مائی ری کو اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا تھا، ڈرامے میں کم عمری کی شادی کے رواج کو دکھایا گیا تھا۔ڈرامے میں عینا آصف اور ثمر جعفری نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور ان کی جوڑی کو کافی سراہا بھی گیا تھا۔

ڈرامے میں دونوں کو کم عمری میں شادی کرتے، والد بنتے اور بعد ازاں دونوں کے درمیان طلاق کو بھی دکھایا گیا تھا۔مذکورہ ڈرامے کے اختتام کے بعد شائقین کی جانب سے ٹیم سے اس کا سیکوئل بنانے کا مطالبہ کیا گیا جب کہ بعض ڈراما مبصرین اور شوبز شخصیات نے بھی ڈرامے کے ممکنہ سیکوئل کی باتیں کیں۔

(جاری ہے)

لیکن اب ڈرامے کے ہدایت کار میثم نقوی نے واضح کیا ہے کہ مائی ری کا سیکوئل نہیں بنے گا، ڈرامے کی کہانی پہلے ہی سیزن میں ختم کردی گئی تھی۔

ہدایت کار نے کیا ڈراما ہے نامی شو میں بتایا کہ مائی ری کی کہانی کم عمری کی شادی پر مبنی تھی اور ڈرامے میں کہانی کو ختم بھی کردیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ موضوع ختم ہونے کے بعد کم عمری کی شادی کے موضوع کو دوبارہ شروع نہیں کر سکتے، اس لیے مائی ری کا سیکوئل نہیں بنائیں گے۔میثم نقوی کا کہنا تھا کہ مائی ری کی کامیابی کے بعد شائقین نے عینا آصف اور ثمر جعفری کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کا مطالبہ کیا، اس لیے انہوں نے اپنے نئے ڈرامے پرورش میں دونوں کو دکھایا۔ان کے مطابق مائی ری اور پرورش کی کہانی مختلف ہے لیکن اس باوجود دونوں میں نوجوان کرداروں کو دکھایا گیا ہے، اس لیے شائقین نئے ڈرامے میں بھی عینا آصف اور ثمر جعفری کو دیکھ کر خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :