والدین چھوٹے بچوں کی نکل وحرکت پر نظررکھیں ،غلام حسین باجوئی

بچوں کو آوارہ گردی سے روکیں،جبری مشقت نہیں کرائی جائے،ڈی پی او صحبت پور

بدھ 30 مئی 2018 17:17

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) والدین اپنے چھوٹے بچوں کی نکل وحرکت پر نظررکھیں اوربچوں کو آوارہ گردی سے روکیں،چھوٹے بچوں سے جبری مشقت نہیں کرایا جائے۔سکولز اورمدرسوں میں انہیں پیارسے پڑھایاجائے ناکہ ان پر تشددکیاجائے۔بچوں پر تشددجرم ہے۔تشددسے بگڑنے والے بچے معاشرے میں ناسوربن جاتے ہیں۔بچوں پر کسی بھی قسم کی تشددکے واقعات کی ہمیں فوری اطلاع دیں ہم ان کے خلاف کاروائی کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار DPOصحبت پور غلام حسین باجوئی نے اپنے آفس میں بچوں پر تشددکے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میںمختلف مکتبہ فکرکے لوگوں جن میں علماء کرام،صحافی حضرات،سیاسی سماجی ورکرز،سول سوسائٹی کے لوگ موجودتھے۔ان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پرفرض ہے کہ بچوں پرتشددکے واقعات کیخلاف جدوجہدکریں۔

(جاری ہے)

تاکہ کسی کا بھی بچہ کسی قسم کی تشددکا شکارنہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کی نکل وحرکت پرتوجہ دیں۔اورانہیں اِدھراُدھر کام کاج کے سلسلے میں نہ بھیجیں۔اورنہ ہی کم عمربچوں سے جبری مشقت کروائیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرغلام حسین باجوئی نے اپنے پولیس آفیسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بازاراور گردونواح میں بچوں پر نظررکھیں ۔سنوکر ،کلبزاوردیگرمقامات پر بچوں کی غیرضروری آمدورفت پر پابندی لگائیں۔انہوں نے کہا کہ کم عمربچوں کو کسی قسم کی گاڑی چلانے کی ہرگزاجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مدارس میں بچوں پر ہرگز تشددنہیں کیاجائے۔اگرکہیں سے بھی بچوں پر تشددکے واقعات سامنے آئے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔