بوڑھا شخص ایمبولینس نہ ہونے کی و جہ سے بیمار بیوی کو چارپائی سمیت کھینچ کر اسپتال تک لے جانے پر مجبور

کیا یہ ہے روشن پاکستان َ؟ سوشل میڈیا صارفین نے غریب شخص کو ایمبولینس میسر نہ ہونے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 مئی 2018 17:27

بوڑھا شخص ایمبولینس نہ ہونے کی و جہ سے بیمار بیوی کو چارپائی سمیت کھینچ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2018ء) بوڑھا شخص ایمبولینس نہ ہونے کی و جہ سے بیمار بیوی کو چارپائی سمیت کھینچ کر اسپتال تک لے کر جانے پر مجبور ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے ایک تصویر  وائرل ہو رہی ہے جس نے ہر دیکھنے والے کو آبدیدہ کر دیا ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بوڑھا شخص اپنی بیمار بیوی کی چارپائی کو کھینچ کر اسپتال تک کر لے کر جانے پر مجبور ہے۔

کیونکہ اسے ایمبولینس کی سہولت میسر نہیں ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ بوڑھا شخص جھنگ سے تعلق رکھتا ہے،اور جب اس کی بیوی کی طبیعت بگڑ گئی تو اسے سول اسپتال لے کر جانا چاہا تا ہم بیوی کو اسپتال تک لے کر جانے کے لیے ایمبولینس موجود نہیں تھی جس کے بعد بوڑھا شخص چارپائی کے ساتھ ایک چادر کو باندھ کر اسے کھینچ کر اسپتال لے کر جانے پر مجبور ہو گیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر نے حکومتی کارگردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔اور اس تصویر نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے ا س تصویر پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے ملک کیے یہ حالات ہے غریب شخص کو صحت جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔اور اگر کوئی بیمار ہو جائے تو اسے اسپتال تک کر لے کر جانے کے لیے ایمبولینس تک موجود نہیں ہے۔

کیا یہ ہے روشن پاکستان ؟۔سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر پر حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اسپتال بنانے سے زیادہ میڑو بنانے اور موٹروے بنانے کو ترجیح دیتی ہے۔جب کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔حکومت کو اس بات کا علم ہونا چاہئیے کہ عوام کے لیے میٹرو بسوں سے پہلے صحت کی سہولیات ہونا زیادہ ضروری ہیں۔