زمبابوے میں 30جون کو انتخابات ہونگے

صدراورپارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے ارکان کاانتخاب عمل میں لایاجائیگا

بدھ 30 مئی 2018 19:53

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) زمبابوے میں 30جون کوملک گیرانتخابات کاانعقادہوگا،جس میں صدراورپارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے ارکان کاانتخاب عمل میں لایاجائیگا،یہ بات صدرایمرسن منان گاگوانے بدھ کے روزایک سرکاری بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انتخابات منان گاگواکیلئے ایک بڑاامتحان ہوگا،جنہوںنے نومبرمیں فوج کی جانب سے کچھ عرصے کیلئے اقتدارسنبھالنے کے نتیجے میں 94سالہ صدررابرٹ موگابے کی روانگی کے بعدعہدہ سنبھالاتھا۔

زمبابوے حکومت کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ30جولائی2018ء بروزپیرصدرکے عہدے کیلئے انتخاب کادن ہے ،جبکہ اسی روزقومی اسمبلی اورکونسلرزکے انتخابات کیلئے بھی رائے شماری ہوگی ۔ موگابے کے جانشین 75سالہ صدرایمرسن منان گاگواکامقابلہ جمہوری تبدیلی کیلئے اپوزیشن تحریک کے امیدوارچالیس سالہ نیلسن کمیساسے ہوگا۔