وزیردفاع خرم دستگیر کا سیاچن میں گیاری سیکٹرکا دورہ ، یادگارشہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

بدھ 30 مئی 2018 20:25

وزیردفاع خرم دستگیر کا سیاچن میں گیاری سیکٹرکا دورہ ، یادگارشہداء ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وزیردفاع خرم دستگیر نے بدھ کو سیاچن میں گیاری سیکٹرکا دورہ کیا۔ وزیر دفاع نے گیاری سیکٹرمیں یادگارشہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

سکردو پہنچنے پر کمانڈر ایف سی این اے نے وزیر دفاع خرم دستگیر کا استقبال کیا۔ وزیر دفاع خرم دستگیر نے 20 ہزارفٹ کی بلندی پر پاکستانی پوسٹوں کا فضائی دورہ کیا۔ وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ گلگت بلتستان آرڈر سے متعلق بھارت کے بے بنیاد احتجاج کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر مامور بہادرمسلح افواج کو قوم کا مکمل تعاون حاصل ہے۔