چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو سے فیڈرل ریونیو الائنس کے وفد کی ملاقات۔زیرالتواء کیسز نمٹانے کی درخواست

بدھ 30 مئی 2018 20:30

ملتان۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر خلیل احمد سے فیڈرل ریونیو الائنس کے وفد کی ملاقات‘ ملازمین کی محکمانہ ترقی کے زیر التواء کیسز نمٹانے کی درخواست دی۔

(جاری ہے)

نوید اعوان‘ارشد خان ترین اور راؤ لیاقت کی قیادت میں ملنے والے وفد کو چیف کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ تمام کیڈرز کی پرموشن آئندہ ماہ تک کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ ریجنل ٹیکس آفس ملتان میں 16انسپکٹرز‘ 5سپروائزر‘ 6ایل ڈی سی‘ 4بیلف اہلکار‘4نوٹس سرور اور نائب قاصدر کے بیشتر پرموشن کیسز عرصہ سے زیر التواء ہیں جس کے باعث ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :