الخدمت فائونڈیشن کوئٹہ کے زیراہتمام عالمی یوم یتامیٰ کے موقع پر 31مئی کو یتیم بچوں کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائیگا

بدھ 30 مئی 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) الخدمت فائونڈیشن ضلع کوئٹہ آج پندرواں رمضان المبارک 31مئی جمعرات ’’عالمی یوم یتامی‘‘کے موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہائوس الگیلانی روڈیتیم بچوں کیلئے خصوصی تقریب ،افطار ڈنر کااہتمام کریگی تقریب میں یتیم بچوں بچیوں سمیت الخدمت فائونڈیشن کے ذمہ داران ورضاکار ،صحافی اورسماجی سیاسی رہنما شرکت کریں گے تقریب کے دوران بعد نماز عصر شام ساڑے چھ بجے الخدمت فائونڈیشن کے رہنما پریس کانفر نس کریں گے جس میں عالمی یوم یتامیٰ کی اہمیت ،الخدمت فائونڈیشن کی خدمات سمیت آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے اعلانات کیے جائیں گے۔