فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اورمتحرک ہونے پر توجہ دینا ہے، کرینہ کپور

جمعرات 31 مئی 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اورمتحرک ہونے پر توجہ دینا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنی زندگی کے ہر فیز سے محبت ہے، وہ ایک فٹ لڑکی ہیں اور ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہیں ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے اچانک ورک آئوٹ شروع کر دیا، فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اور بہت متحرک ہونے پر توجہ دینا ہے، انہیں ہمیشہ سے اس بات پر یقین رہا ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کے ہر فیز اور عمر میں خوبصورت لگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا جس پر انہیں فخر ہے جن میں ’’سنگھم‘‘، ’’بجرنگی بھائی جان‘‘، ’’کی اینڈ کا ‘‘ اور ’’اڑتا پنجاب ‘‘ شامل ہیں اور ان کا مقصد اپنی ہر فلم کے ساتھ خود میں مزید بہتری اور نکھار لانا ہے۔ کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ آج ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :