سلمان خان اپنی فلم میں ظہیر اقبال کو متعارف کرائیں گے

جمعرات 31 مئی 2018 12:11

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اپنی پروڈکشن کمپنی سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں ظہیر اقبال کو بالی وڈفلم انڈسٹری میں متعارف کرائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان محبت کے موضوع پراپنی پروڈکشن کمپنی سلمان خان فلمز کے بینر تلے فلم بنائیں گے، جس میں وہ ظہیر اقبال کو متعارف کرائیں گے۔ فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا، فلم کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کی جائے گی۔ فلم کی ہدایتکاری نیتن کاکڑ دیں گے۔