کمراٹ سمرفیسٹیول شایان طریقے سے منانے کافیصلہ

جمعرات 31 مئی 2018 12:25

دیربالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرضلع دیربالامحمدعرفان محسودنے کہاہے کہ قدرتی حسن سے مالامال جنت نظیر وادی کمراٹ میں امسال سمرفیسٹیول کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریںگے تاکہ ان حسین وادیوں اورپرفضا سیاحتی مقامات سے سیاح احسن طریقے سے لطف اندوزہوسکیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے کمراٹ سمرفیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ،نائب ناظم حنیف اللہ خان ایڈوکیت کے علاوہ ناظمین اورمتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں کمراٹ سمرفیسٹیول کے انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیاگیااورفیصلہ کیاگیاکہ عیدالفطرکے بعد 22 تا24جون تک کمراٹ سمرفیسٹیول شاندارطریقے سے منعقدکیا جائے گی اوراس سلسلے میں تمام آنے والے سیاحوں کوہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیںگے جس میں مختلف مقامات پرسیاحوں کیلئے معلوماتی وسہولیاتی مراکز،ٹریفک پلان،موبائل ڈسپنسری اورہوٹلوں میں اچھے ماحول کے ساتھ کرایوں میں کمی شامل ہے،ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ ذمہ دارافسروں اوراہلکاروں کوہدایت کی کہ انتظامات میںکسی قسم کی غفلت اورکوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :