شدید تپش ، لو اور مضر اثرات سے بچنے کیلئے دیسی مشروبات کا زیادہ استعمال یقینی بنایا جائے، طبی ماہرین

جمعرات 31 مئی 2018 14:55

فیصل آباد۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) پنجاب میڈیکل کالج اور الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ موسم گرما کے دوران شدید تپش ، لو اور مضر اثرات سمیت پسینے کی کثرت ، ہیضہ ، اسہال ، بخار ، جسمانی تھکاوٹ ، اعصابی کمزوری سے بچنے کیلئے دیسی مشروبات ، نمکین لسی،ستو، سردائی، شربت بزوری ، صندل ، شکنجبین کا زیادہ استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ جسم سے ضائع ہونے والے نمکیات کے توازن کو بر قرار رکھ کر مختلف موسمی بیماریوں سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

گوشت اور تیز مصالحے والی مرغن غذائوں کااستعمال کم کرتے ہوئے سبزیوں ، سلاد ، تازہ پھلوں کا بھی زیادہ استعمال کیا جائے تاہم گلے سڑے ، کٹے ہوئے اور باسی پھلوں و سبزیوں سے گریز بھی ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بدلتے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کئی پریشانیوں سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :