چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پرسوں ورکشاپ سے خطاب کرینگے

جمعرات 31 مئی 2018 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور گیریژن یونیورسٹی کے تعاون سے وائٹ کالر کرائم سے نمٹنے کے لئے پرسوں (ہفتہ ) 2جون کو ورکشاپ ہو گی جس سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں موثر قانون سازی اور تفتیش کے جدید طریقوں کو اختیار کرنیکا جائزہ لیا جائے گا۔ورکشاپ سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی اور چیئرمین نیب بھی خطاب کریں گے۔اس کے ساتھ ایس ای سی پی کے چیئرمین ،سٹیٹ بینک کے نمائندے،قومی بینکوں کے صدور ،چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز، پراسیکیوٹر جنرلز سمیت دیگر بھی خطاب کریں گے۔