بابرخیالی سرگودھوی کا نیا ویڈیوالبم’’کھلرے کھلرے وال‘مکمل ‘جلدریلیزہوگا

جمعرات 31 مئی 2018 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) شاہینوں کے شہرسرگودھا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف فوک گلوکار بابرخیالی سرگودھوی کا نیا ویڈیوالبم،،کھلرے کھلرے وال،،مکمل ہوگیا۔جس کی ریکارڈنگ گزشتہ دنوں مکمل کرلی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں بہت سے معروف و نئے ماڈلزنے پرفارم کیا ہے۔اس ویڈیوالبم کی ریکارڈنگ سرگودھا،شیخوپورہ اور سینٹرل پارک لاہور کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے۔اس ویڈیوالبم کے لئے گیت ایم اے تبسم،ریاض علی آرزو،شریف ساہیوالیا،خادم وسائی پوری ودیگرنے کی ہے۔جلد ہی اس ویڈیوالبم کو کراچی کی معروف ریلیزنگ کمپنی ملک بھر میں ریلیزکریگی۔

متعلقہ عنوان :