میئر سکھر کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کا اجلاس ،بلدیہ کی 16 انتظامی کمیٹیوں اور 12 سب کمیٹیوں کا انتخاب

جمعرات 31 مئی 2018 18:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت سکھر میونسپل کارپوریشن کا پانچواں ملتوی شدہ اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی میئر طارق چوہان، میونسپل کمشنر پیر واحد بخش اور ممبران نے شرکت کی اجلاس میں اتفاق رائے سے بلدیہ کی 16 انتظامی کمیٹیوں اور 12 سب کمیٹیوں کا انتخاب ہوا جس میں تمام ارکان بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ کمیٹیوں کے چیہئرمین کا الیکشن 2 جون کو ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق انتظامی کمیٹیوں میں فنانس کمیٹی 3 ممبران ڈاکٹر علی نواز کھوسو، طارق حسین چوہان، محمد فرید صدیقی ۔ اسٹبلشمنٹ ، کو آرڈینیشن اینڈ کمپلیمنٹس کمیٹی 6 ممبران عزیز اللہ خان ، مختیار احمد کھوکھر ، ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی، طارق حسین چوہان ، محمد یاسین آرائیں، احسان احمد لاشاری، عذرا جمال ۔

(جاری ہے)

واٹر ورکس سینیٹیشن اینڈ ڈرینج کمیٹی 9 ممبران مختیار احمد کھوکھر ، ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی ، محمد یاسین آرائیں، ذوالفقار احمد قریشی ، غلام مرتضیٰ گھانگھرو، شفیق احمد پیرزادہ ، فراز احمد ماکو ، محمد عرفان راجپوت، مختیار احمد کمبوہ ۔

ہیلتھ کمیٹی 3 ممبر ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی، ڈاکٹر علی نواز کھوسو ، ممتاز بیگم۔ الیکٹرک کمیٹی 7 ممبر فراز احمد ماکو، طارق حسین چوہان، اجمل خان ، محمد عرفان راجپوت ، شفقت علی مہر ، ایشور لعل، پہرالدین بروہی ۔ کچی آبادی کمیٹی 4 ممبر عبدالرحمن صدیقی، مختیار احمد کھوکھر ، غلام مرتضیٰ گھانگھرو ، محمد یاسین آرائیں، عزیر اللہ خان ، ٹیکسیشن ، اینٹی انرکوچمنٹ اینڈ لینڈ گرانٹ کمیٹی 9 ممبر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ، مختیار احمد کھوکھر ، میر عبدالرحمن مینگل ، عابد حسین عرف عابد گل مہر ، محمد یاسین آرائیں ، طارق حسین چوہان ، عزیز اللہ خان ، محمد حنیف میمن ، پبلک ورکس کمیٹی کے 5 ممبر احسان احمد لاشاری ، عزیز اللہ خان ، محمد حنیف میمن، سید نسیم احمد ہاشمی ، شفقت علی مہر ، مکینکل کمیٹی 3 ممبر میر عبدالرحمن مینگل ، محمد یاسین آرائیں، ایشور لعل، باغات کمیٹی 7 ممبر زینت بانو بھنبھرو، غزالہ کاشف صدیقی، مختیار احمد کھوکھر ، محمد عرفان راجپوت، فراز احمد ماکو ، عذرا جمال ، پہر الدین بروہی ۔

ایجوکیشن ، سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کمیٹی 9 ممبر ممتاز بیگم، خالدہ صدیقی ، عذرا جمال ، ماریہ احسان ملک ، کیتھرین ، قمر النساء پھلپوٹو ، زینت بانو بھنبھرو ، زاہدہ ، غزالہ کاشف صدیقی ۔ لیگل ایڈ کمیٹی 3 ممبر محمد فرید صدیقی ،غزالہ کاشف صدیقی، غلام مرتضیٰ گھانگھرو ۔ مینارٹی ، یوتھ اینڈ لیبر کمیٹی 9 ممبر ایشور لعل، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ، محمد فرید صدیقی، عزیز اللہ خان ، شفقت علی مہر، محمد عرفان راجپوت ، اجمل خان ، بہاول علی سرہیو ، کیتھرین ، کونسل سیکشن کمیٹی 3 ممبر طارق حسین چوہان، عزیز اللہ خان، اجمل خان ۔

اسپورٹس کمیٹی 3 ممبر محمد حنیف میمن ، غلام مرتضیٰ گھانگھرو، غوث بخش شیخ ۔ انفارمیشن کمیٹی 3 ممبر غلام مرتضیٰ گھانگھرو ، شفیق احمد پیرزادہ محمد حنیف میمن پر مشتمل ہونگی۔ علاوہ ازیں 12 سب کمیٹیوں کے ارکان کا بھی حق رائے دہی سے بلامقابلہ انتخاب ہوا ، واٹر ورکس سب کمیٹی کے یاسین آرائیں چیئرمین ، ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی اور غلام مرتضیٰ گھانگھرو ممبرز۔

سینیٹیشن سب کمیٹی کے مختیار احمد کھوکھر چیئرمین ، مختیار احمد کمبوہ اور شفیق احمد پیرزادہ ممبر ، ڈرینج سب کمیٹی کے محمد عرفان راجپوت چیئرمین ، ذوالفقار احمد قریشی اور فراز احمد ماکو ممبر ، ٹیکسیشن سب کمیٹی کے میر عبدالرحمن مینگل چیئرمین، ایشور لعل اور عزیز اللہ خان ممبر ، لینڈ گرانٹ سب کمیٹی کے عابد حسین عرف عابد گل مہر چیئرمین، محمد یاسین آرائیں اور مختیار احمد کھوکھر ممبر ، ایجوکیشن سب کمیٹی کی قمر النساء پھلپوٹو چیئرپرسن ، کیتھرین اور خالدہ صدیقی ممبر ، سوشل ویلفیئر سب کمیٹی کی عذرا جمال چیئرپرسن، زاہدہ اور ماریہ احسان ملک ممبر ، ہیومن رائٹس سب کمیٹی کی غزالہ کاشف صدیقی چیئرپرسن، زینت بانو بھنبھرو اور ممتاز بیگم ممبر ،مینارٹی سب کمیٹی کے ایشور لعل چیئرمین، کیتھرین اور محمد فرید صدیقی ممبر ۔

یوتھ سب کمیٹی کے بہاول علی سرہیو چیئرمین، محمد عرفان راجپوت اور عزیز اللہ خان ممبر ، لیبر سب کمیٹی کے شفقت علی مہر چیئرمین ، ارسلان اسلام شیخ اور اجمل خان ممبرز منتخب ہوئے ۔ انتخابی عمل پرئذائڈنگ آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یار محمد جونیجو کی نگرانی میں ہوئے ، جس کے بعد انہوں نے اعلان کرتے ہوئے تمام امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا، میئر سکھر اور ڈپٹی میئر نے کمیٹیوں کے ارکان کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔