صدر مملکت ممنون حسین نی25ویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیئے

سابقہ ایجنسیاں اضلاع میں تبدیل ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس ڈپٹی کمشنر کہلائیں گے صدر مملکت کی قبائلی عوام کو مبارکباد

جمعرات 31 مئی 2018 19:29

صدر مملکت ممنون حسین نی25ویں   آئینی ترمیم پر دستخط کردیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے 25ویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیئے ، جس کے بعد قبائلی علاقے خیبر پختونخوا کا حصہ بن گئے ۔ سابقہ ایجنسیاں اضلاع میں تبدیل جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس ڈپٹی کمشنر کہلائیں گے ۔ صدر مملکت نے قبائلی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فاٹا کی ترقی او خوشحالی کے دروازے کھل گئے اب قبائلیوں کو پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح آئینی حقوق مل گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے جمعرات کے روز آئینی ترمیم پر دستخط کردیئے جس کے بعد قبائلی علاقے خیبر پختونخوا کا حصہ بن گئے ہیں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد سابقہ ایجنسیاں اضلاع اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس اب ڈپٹی کمشنر کہلائینگے صدر ممنون حسین نے فاٹا انضمام کی آئینی ترمیم پر دستخط کرتے ہوئے قبائلی عوام کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ فاٹا کی ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھل گئے ہیں اور قبائلیوں کو پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح آئینی حقوق مل گئے ہیں