نئے کرنسی نوٹ کہاں سے ملیں گے، اسٹیٹ بینک نے مخصوص برانچز کی لسٹ جاری کردی

صارفین کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر اور بینک کا برانچ کوڈ 8877 پر ایس ایم ایس کر کے نئے نوٹ حاصل کر سکتے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 31 مئی 2018 18:53

نئے کرنسی نوٹ کہاں سے ملیں گے، اسٹیٹ بینک نے مخصوص برانچز کی لسٹ جاری ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 31 مئی 2018 ء) :نئے کرنسی نوٹ کہاں سے ملیں گے، اسٹیٹ بینک نے مخصوص برانچز کی لسٹ جاری کردی۔صارفین اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر اور بینک کا برانچ کوڈ 8877 پر ایس ایم ایس کر کے نئے نوٹ حاصل کئیے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ بھی عید کی آمد سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا تھا کہ بینکوں کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ یکم جون سے 14 جون کے درمیان جاری کیے جائیں گے۔ صارفین کسی بھی کمرشل بینک سے پرانے نوٹ دے کر نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین اپنے بینک کا برانچ کوڈ اور شناختی کارڈ نمبر 8877 پر ایس ایم ایس کرکے کرنسی نوٹوں کی بکنگ بھی کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

8877 پر ایس ایم ایس کرنے کے بعد صارف کو کرنسی نوٹس کی مطلوبہ تعداد اور یہ کس بینک کی کس برانچ سے حاصل کیے جا سکیں گے، یہ سب معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔ نئے کرنسی نوٹس حاصل کرنے کیلئے ایک موبائل نمبر اور ایک شناختی کارڈ نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک صارف کو ایک سے زائد مرتبہ نئے کرنسی نوٹ فراہم نہیں کیے جائیں گے۔

صارف 10 روپے نوٹس کے تین پیکٹ جبکہ 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹس کا ایک ایک پیکٹ حاصل کر سکیں گے۔ جبکہ کسی بھی مسئلے کی شکایت درج کروانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مندرجہ ذیل ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے: (021)- 111-008-877 اسٹیٹ بینک نے صارفین کی آسانی کیلئے منتخب بینک برانچز کی فہرست بھی جاری کی ہے جس کا پتہ اور برانچ کوڈ بھی ان کے ساتھ درج ہے۔فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجئیے۔http://www.sbp.org.pk/freshnote/LST-SMS-8877-Eid-2018.pdf