Live Updates

شیخ رشید نے تحریک انصاف کی حکومت بننے کی صورت میں وزارت نہ لینے کا اعلان کردیا

عمران خان کے پیچھے موجود اور انہیں مدد فراہم کرنے والی قوتوں کا نام بھی بتا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 31 مئی 2018 19:34

شیخ رشید نے تحریک انصاف کی حکومت بننے کی صورت میں وزارت نہ لینے کا اعلان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) شیخ رشید نے تحریک انصاف کی حکومت بننے کی صورت میں وزارت نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے اپنے سیاسی کیرئیر کا سب سے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے تحریک انصاف کی حکومت بننے کی صورت میں وزارت نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ کئی مرتبہ وفاقی وزیر کے عہدے پر رہ کر کام کر چکے ہیں۔

لیکن اب انہیں وزیر بننے کی کوئی لالچ نہیں ہیں۔ وہ صرف اور صرف ملک اور عوام کی خاطر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ آنے والا وقت ان کا اور عمران خان کا ہے۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان کے پیچھے موجود اور انہیں مدد فراہم کرنے والی قوتوں کا نام بھی بتا دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پیچھے دینی قوتیں ہیں۔ یہ دینی قوتیں ہی ہیں جو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حمایت کر رہی ہیں اور انہیں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہیں۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا آئندہ انتخابات میں صفایا ہو جائے گا۔ انتخابات کے التوا کے حوالے سے شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگر انتخابات ایک دو ماہ کیلئے موخر ہو جائیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

شیخ رشید مزید کہتے ہیں ان کی رائے میں موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے دور میں ہی ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہو جائے گا۔ انتخابات زیادہ دیر کیلئے ملتوی نہیں ہو سکتے۔ اس حوالے سے جو بھی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ سراسر بے بنیاد ہیں۔ وہ الیکشن کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں اور پوری قوت سے انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات