مہران یونیورسٹی کے وفد کا ایس او ایس ویلج جامشورو کا دورہ

جمعرات 31 مئی 2018 21:06

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) یتیم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر مہران یونیورسٹی کے ایک وفد نے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی کی سربراہی میں ایس او ایس ویلج جامشورو کا دورہ کیا جہاں انہوںنے ویلج میں رہائش پزیر بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور بچوں کے ساتھ گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچوں نے انتہائی خوشی کا اظہاربھی کیا اور مہران یونیورسٹی کے وفد کو ملی نغمے، شاہ بھٹائی کی شاعری اور قومی گیت سنائے جبکہ ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری نے بچوں سے پڑھائی کے متعلق سوال جواب کئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر طحہ حسین نے کہا کے بہت جلد ایس او ایس ویلج کے بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم کے لئے ایک استاد مقرر کر کے دیا جائیگا۔ وفد میں مہران یونیورسٹی آفیسرز ایسوسئیشن کے صدر فواد احمد لاشاری ، دیگر افسران اور ملازمین بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :