آئندہ انتخابات میں پی ایس پی نمایاں کامیابی حاصل کرکے سندھ کے عوام کی احساس محرومی کو دور کرے گی ، شبیر احمد قائم خانی

جمعرات 31 مئی 2018 21:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) آئندہ انتخابات میں پی ایس پی نمایاں کامیابی حاصل کرکے سندھ کے عوام کی احساس محرومی کو دور کرے گی۔. ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کے نو منتخب صدر سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے پاکستان ہاؤس حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر نومنتخب جنرل سکریٹری سندھ کونسل میر عتیق تالپور ،ندیم قاضی ، رضوان گدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شبیر قائم خانی نے کہاکہ میں نے خوشدلی سے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی ۔میں سندھ میںجہاں بھی گیا ہوں مصطفی کمال کے لیے عوام میں نرم گوشہ پایا گیا وہ سمجھتے ہیں مصطفی کمال اور ان کی ٹیم عوام کا احساس محرومی دور کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے اس زرعی صوبہ میں پانی کا بحران یہ ختم نہیں کراسکے اور نہ عوام کو پینے کا صاف پانی دے سکے ہیں ۔ انہوں نے پی ایس پی کے پرچم تلے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی قیادت پر انہوں نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے -