تحریک لبیک پاکستان آئندہ الیکشن میں بھر پو ر حصہ لے گی،پورے ملک میں اپنے امیدوارکھڑا کرینگے،عرفان مظہری

جمعرات 31 مئی 2018 22:50

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) تحریک لبیک پاکستان پی کی54 مردان کا ایک خصوصی اجلاس عرفان مظہری کے زیر صدارت گوجر گڑھی مردان میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان پی کی54 مردان کیلئے موزوں امیدوار سامنے لانے کے حوالے مشورہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے تحریک لبیک پاکستان کے صدرعرفان مظہری نے کہا کہ پی کی54 کیلئے امیدوار کا باضابطہ اعلان باہمی مشاورت سے بہت جلد کیا جا ئیگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان آئندہ الیکشن میں بھر پو ر حصہ لے گی اور پورے ملک اپنے امیدواروں کو کھڑا کرینگے ،انکے کامیابی کیلئے خصوصی مہم چلائینگے۔