ملک کے زیادہ تر حصوں اورخیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات

عوام کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت ، خیبرپختونخوا کے ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ

جمعرات 31 مئی 2018 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) محکمہ موسمیات پاکستان نے اگلے پانچ روز تک موسم خشک رہنے اور ملاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اورطوفان کا30 فیصد امکان ظاہر کیا ہے ،جبکہ ملک کے زیادہ تر حصوں اورخیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ شدید گرمی رہنے کا امکان ظاہرکیاہے۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ اور عام لوگوں کو مذکورہ مدت کے دوران حفاظتی اقدامات کرنے اور غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر گھومنے پھرنے سے گریز کا کہا گیاہے۔ اس امر کا اعلان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ڈپٹی کمشنروں کے نام جاری کردہ ایک مراسلے میں کیاگیا۔