لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں رمضان اور امراض قلب کی روک تھام سے متعلق آگاہی سیمینارکا انعقاد

جمعرات 31 مئی 2018 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں رمضان اور امراض قلب کی روک تھام سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے سیمینارکا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام ہسپتال کے پریوینٹیو کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے کیا ،سیمینار میںڈاکٹروں، مریضوں اور ان کے لواحقین نے بھی شرکت کی، ڈائریکٹر پریونیٹیو کارڈیالوجی ڈاکٹر شازیہ نے خاص طور پر رمضان میں دل کی صحت کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امراض قلب سے بچنا آسان ہے اگر ہم اپنی طرز زندگی میں تبدیلی لائیں ، ورزش کو معمول بنانے کیساتھ ساتھ وزن کو کنٹرول میں رکھنا دل کی بیماریوں سے بچاتاہے، ڈاکٹر آصف ،ڈائٹیشن غزالہ اور سائیکوتھراپسٹ عائشہ نے اس موقع پر مریضوں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اور دل کی بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن سے احتیاط سے بچاجاسکتا ہے، متوازن غذا، ورزش، کھانے پینے کی عادات بہتربنانا اور تمباکو نوشی سے پرہیز سے دل کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، سیمینار میں دل کی بیماریوں اور علاج سے متعلق سوال جواب کا سیشن بھی ہواجس سے ان کو معلومات حاصل ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :