سیکٹر کمانڈر سنٹرکے زیرنگرانی ،فاٹا سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ فکر کے لوگوں کا ڈی ریڈیکلائزیشن سنٹر باڑہ کا دورہ

جمعرات 31 مئی 2018 23:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) انسپکٹر جنرل ایف سی کی خصوصی ہدایات اور سیکٹر کمانڈر سنٹرکے زیرنگرانی ،فاٹا سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ فکر کے لوگوں ، یوتھ کے نمائندوں اور تاجر برادری نے ڈی ریڈیکلائزیشن سنٹر باڑہ کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران آفیسر انچارج ڈی ریڈیکلائزیشن سنٹر باڑہ نے آنے والے وفد کو پاک فوج، فرنٹئیر کور اورپولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ امن و امان سے متعلق کیے گیے محتلف اقدامات اور کاوشوں کے بارے میں بھی بتایا۔وفد میں شامل تمام ارکان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت پاکستان، پاک فوج، فرنٹئیر کو ر ، پولیٹیکل انتظامیہ اور عوام کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اور علاقے میں جاری ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے اقدامات کی تعریف کی۔وفد نے خاص طور پر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسزاور فاٹا کے غیور عوام کی قربانیوں کا ذکر کیاجس کی بدولت آج لوگ ایک پر امن زندگی بسر کر رہے ہیں۔

اور قبائیلی عوام کی مالی، معاشی اور معاشرتی زندگی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔ وفد میں شامل افراد نے خاص طور پر کور کمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی اور سیکٹر کمانڈر سنٹر کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی د لچسپی سے حالات میںبہت بہتری آئی ہے جس کی بدولت نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے۔ آج کے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے وفد کے ارکان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ فاٹا میں قائم ہونے والا امن پاکستان کے تمام اداروں خصوصا پاک فوج اور فرنٹئیر کو ر کی کاوشوں اور قربانیوں کا ثمر ہے۔

اب اس علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے۔ جس کے لئے فاٹا کے عوام اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ وفد میں موجود تمام ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ کسی بھی ایسے گروہ ، فردیا طبقے کو یکسر مسترد کرتے ہیں جو ہماری سیکورٹی فورسزکے اداروں اور عوام کے درمیان رخنہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فاٹاکے غیور عوام ایسی کسی کوششکو کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔

ایسے تمام عناصر کے خلاف قبائیلی عوام ، سیکورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہوں گے۔اور ان کاایجنڈا ہرگز پورا نہیں ہونے دیںگے۔ اس موقع پر وفد کے ارکان نے فاٹاکے خیبر پختونحواہ میں انضمام کو پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا۔ فاٹا کا انضمام یہاں کے غیور عوام کے خوابوں کی تکمیل ہے۔اس سے عوام کو ان تمام معاشی اور قانونی وسائل تک رسائی حاصل ہوگی جس کے وہ حقدار ہیں۔ اس انضمام سے ٖفاٹاکے عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار کے بہترین مواقع ملیںگے اور وہ جلد ازجلد قومی دھارے میںشامل ہو سکیںگے۔