Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی غیرملکی سفراء کے اعزاز میں افطار و عشائیے میں شرکت

جمعہ 1 جون 2018 00:10

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی غیرملکی سفراء کے اعزاز میں افطار و ..
اسلام آباد ۔31 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے غیرملکی سفراء کے اعزاز میں افطار و عشائیے میں شرکت کی ہے۔ یہ تقریب جمعہ کو ڈاکٹر شہزاد وسیم کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

اس میں سینئر رہنما جہانگیر ترین، فواد چوہدری، اسد عمر، علیم خان، عامر کیانی اور عمران اسماعیل بھی شریک ہوئے،عشائیے میں ایشائی، یورپی، افریقی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے سفراء نے شرکت کی۔

عشائیے کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کی سفراء سے باہمی دلچسپی کے امور پر رسمی اور غیر رسمی گفتگو کی اوربین الاقومی امور اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے تحریک انصاف کی پالیسی کی مختلف جہتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ،چیئرمین تحریک انصاف نے عالمی امن اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر بیان کیا۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر سفراء کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات