معروف صحافی نے ن لیگ کی پانچ سالہ کارگردگی کی تعریف کے پل باندھ دئیے

ن لیگ کی حکومتی مدت میں بجلی کی پیداوار میں 11ہزار میگا واٹ اضافہ ہوا۔دہشت گردی ختم ہوئی۔ملک میں استحکام آیا اور ایوب خان کے دورحکومت کے بعد پہلی بار ملک میں انفرا سٹرکچر بچایا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 جون 2018 10:59

معروف صحافی نے ن لیگ کی پانچ سالہ کارگردگی کی تعریف کے پل باندھ دئیے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جون 2018ء) معروف صحافی جاوید چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی کاگردگی کی تعریف کے پل باندھ دئیے۔جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی پانچ سالہ دور حکومت میں بجلی کی پیداوار میں 11ہزار میگا واٹ اضافہ ہوا۔دہشت گردی ختم ہوئی۔ملک میں استحکام آیا۔اور ایوب خان کے دورحکومت کے بعد پہلی بار ملک میں انفرا سٹرکچر بچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ نگار جاوید چوہدری کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں موجود حکومت کی مدت مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب ایک دوسری جمہوری حکومت نے اپنی مدت پوری کی ہے اگر پاکستان پپپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کا موازنہ کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ ان دونوں حکومتوں نے ’اب گری تلوار‘ کے خوف میں اپنی حکومت کی مدت مکمل کی۔

(جاری ہے)

لیکن اس تمام تر خوف کے با وجود دوںوں کی حکومت کی مدت مکمل ہوئی۔یہ ایک خوش آئیند اور مثبت تبدیلی ہے۔اور یہ ثابت کرتی ہے کہ پاکستان نے ماضی کی بے شمار غلطیوں سے سیکھا ہے۔نواز شریف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ان کا اصل خطرہ ان کے فلیٹ تھے۔اگر یہ اقامہ نہ چھپاتے اور منی ٹریل دے دیتے تو آج بھی نواز شریف وزیراعظم ہوتے۔تاہم ہمیں آج یہ ماننا ہو گا کہ ن لیگ کی حکومت نے کام کیا ہے۔

بجلی کی پیداوار میں 11ہزار میگا واٹ اضافہ ہوا۔دہشت گردی ختم ہوئی۔ملک میں استحکام آیا۔اور ایوب خان کے دورحکومت کے بعد پہلی بار ملک میں انفرا سٹرکچر بچایا گیا۔لیکن یہ بھی ماننا ہو گا کہ اگر دھرنے نہ ہوتے۔مقدمے نہ ہوتے اور اداروں سےٹکراؤ نہ ہوتا تو آج پاکستان مزید بہتر ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اس میں نواز شریف کی زیادہ غلطی ہے۔لیکن آج ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ یہ ملک جمہوریت کے بغیر چل نہیں سکتا اور فوج کے بغیر بچ نہیں سکتا اس لیے جمہوریت اور فوج کو ایک دوسرے کی عادت ڈال لینی چاہئیے۔