فلم ’’پھنے خان‘‘ 3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعہ 1 جون 2018 11:30

ممبئی۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشویہ رائے بچن کی فلم ’’پھنے خان‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا فلم 3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اتول منجریکر کی ہدایت کاری میں بنے والی فلم ’’پھنے خان‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے فلم اب 3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں ایشوریہ رائے بچن،انیل کپور اور راج کمار رائو شامل ہیں۔ فلم میں ایشوریہ رائے بچن گلوکارہ کا کردار ادا کرکے لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :