بد ترین لوڈ شیڈنگ سے ثابت ہو گیا (ن) لیگ کے 11ہزار میگا واٹ بجلی بنانے کے دعوے جھوٹ تھے ‘ جمشید چیمہ
لیگی حکومت کے دور میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ‘ این اے 127میں کارنر میٹنگز سے خطاب
جمعہ 1 جون 2018 13:22
(جاری ہے)
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پانچ سالوں میں اپنے منشور کے ایک نقطے پر بھی عمل نہیں کیا ۔
شروع دن سے آخری دن تک 11ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے دعوے کئے جاتے رہے لیکن آئندہ وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف کاجاتے جاتے یہ بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی اب ہوئی تو ہم ذمہ دار نہیں ۔ شہباز شریف صاحب آپ کھوکھلے نعروں سے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ تجربہ کار ‘‘ (ن) لیگ کے دور حکومت میں عوام کی زندگیوں میں کسی طرح کی خوشحالی نہیں آئی بلکہ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر سب سے پہلے عوام کی زندگیوںمیں خوشحالی اور آسودگی لائے گی اور انہیں صحت ، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی ۔ اس کے ساتھ زراعت اور صنعت کی ترقی اور خصوصاً خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
آئندہ بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت خیبرپختونخواایڈوئزری
-
9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی
-
پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
-
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
-
دنیا بھرمیں نرسوں کا عالمی دن (کل)منایا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.