نوشہروفیروز‘4سالہ بچی پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی

جمعہ 1 جون 2018 13:22

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) پھل کے قریب گاؤں کلرو میں 4 سالہ بچی امے امعارا دختر اظہار حسین وگن پانی کے گھڑے میں گر کر ڈوب گئی جسے نازک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر پھل منتقل کیا گیا بچی کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ رورل ہیلتھ سینٹر میں کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور بچی کو نوشوروفروز اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ بچی راستے میں ہی دم توڑ گئی بچی کے والد اظہار نے بتایا کہ بچی گھر میں بنے پانی کے گڑھے میں گر گئی تھی اگر پھل رورل ہیلتھ سینٹر میں ڈاکٹر موجود ہوتے تو میری بچی بچ جاتی دوسری طرف واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اور پورا گاؤں معصوم بچی کی اچانک موت پر سوگوار ہو گیا -

متعلقہ عنوان :