الیکشن بروقت اور شفاف ہونگے ،ْ نگراں وزیراعظم

جمعہ 1 جون 2018 14:36

الیکشن بروقت اور شفاف ہونگے ،ْ نگراں وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک نے کہا ہے کہ جس کام کیلئے آئے ہیں اپنی وہ ذمے داری پوری کریں گے۔

(جاری ہے)

نگراں وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک نے عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے الفاظ یادرکھیں کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ،ْالیکشن کمیشن کی مدد کی جائیگی تاکہ بروقت شفاف انتخابات کرائے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ مختصر رکھوں گا جس کا اعلان صلاح مشورے کے بعدکیاجائے گا۔اس سے قبل نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، ایوان صدر اسلام آباد میں نگراں وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔صدر مملکت ممنون حسین نے نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے ان کے عہدے کا حلف لیا جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔