سشمیتا سین بیٹی علیسا کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے دبئی چلی گئیں

جمعہ 1 جون 2018 16:25

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ و سابق مس یونیورس سشمیتا سین اپنی بیٹی علیسا کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلئے دبئی پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین ان دنوں اپنی بیٹی علیسا کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے لئے دبئی ، امریکا اور ڈیزنی لینڈ میں چھٹیاں گزاریں گی، انہوں نے اس موقع پر بنائی گئی چند تصاویر اور ایک پرانی ویڈیو بھی سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہیں