عید الفطر کے قریب آتے ہی جڑواں شہروں میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ

جمعہ 1 جون 2018 16:38

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) عید الفطر کے قریب آتے ہی ان دنوں جڑواں شہروں بالخصوص بازاروں میں بھکاریوں کی آمد میں اضافہ ہو گیا ہے جو بازاروں کے ساتھ ساتھ بس اسٹاپوں، سڑکوں اور بازاروں میں شہریوں کو تنگ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور صرف رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں کے ذریعے ہی ضرورت مندوں کی مدد کی جائے جو کوئی سیاسی عزائم نہ رکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں مختلف مقامات پر فلاحی تنظیموں کے نام سے کئی جعل ساز متحرک ہیں جو سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی کوئی حقیقی حیثیت نہیں، شہریوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق مستحق ضرورت مند افراد کی مدد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :