ساہیوال، بوگس چیک کے مقدمہ میں گرفتار قومی اسمبلی کے پیپلز پارٹی کے این اے 147کے امیدوار رانا عامر شہزاد کو رہا کر دیا گیا

جمعہ 1 جون 2018 16:44

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) بوگس چیک کے مقدمہ میں گرفتار قومی اسمبلی کے پیپلز پارٹی کے این اے 147کے امیدوار رانا عامر شہزاد کو رہا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انکی گرفتاری فیاض احمد بھٹی بیوپاری کو بوگس چیک 70لاکھ دینے پر عدالت عالیہ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد عمل میں آئی تھی ۔اب 70لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد فریقین میں صلح ہو گئی اور پولیس نے انسٹیٹیوٹ آف کارٹیا لوجی ملتان سے سیکیورٹی اور پہرہ واپس لے لیا اور رانا عا مر شہزاد سابق تحصیل نا ظم کی رہائی عمل میں آگئی۔