قومی اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابی حلقوں کے ریٹرنگ افسران نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 1 جون 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہورمیں قومی اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابی حلقوں کے ریٹرنگ افسران جن کی تعداد اٹھاسی تھی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز سیشن کورٹ لاہور میں منعقد ہوئی جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر عابد حسین قریشی نے ان اٹھاسی ریٹرنگ افسران سے حلف لیتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ حلف اٹھانے والے ریٹرنگ افسران لاہور میں الیکشن کے غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انعقات کیلئے اپنا کردار ادا کر ینگے کیونکہ لاہور کے عوام کی نظریں ان ریٹرنگ افسران پر ہیں حلف برداری کی تقریب میں الیکشن کمشنر آف پنجاب بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :