سندھ رمضان المبارک باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلی5،4 جون کو ہونگے

جمعہ جون 21:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ سندھ رمضان المبارک باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے پیر، منگل5-4 جون کو استاد محمد سٹو باکسنگ اسٹیڈیم(سائوتھ) اور بیگم نصرت بھٹو کمیونٹی ہال فقیر کالونی(ویسٹ) میں منعقد۔

(جاری ہے)

جس میں کراچی کی دو ٹیموں کے علاوہ حیدر آباد،میرپور خاص اور شہید بینطیر آباد ڈویژن کے جونیئر کلاس کے باکسرز46-44-42-40-38-36کلو گرامز کے باکسرز حصہ لینگے، سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق یہ تمام مقابلے بعد نماز تراویح رات10.00بجے منعقد ہونگے، اس سلسلے میں تمام باکسرز،کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔