پنجاب میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6ارب روپے سے زائد کی منظوری

جمعہ 1 جون 2018 21:04

لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی71ویںاجلاس میں روڈ سیکٹر کی3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 6 ارب 18کروڑ 33لاکھ 48 ہزار روپے کی منظوری دی ، اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںجن3ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں شیخوپورہ میں جنڈیالہ شیر خان، ہرن مینار، مائنر روڈ تا چیچو کی ملیہ برآستہ علامہ مشرقی پارک ریلوے لائن کے ساتھ (لمبائی 11.15 کلومیٹر) روڈ کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 47 کروڑ 35 لاکھ 36 ہزار روپے، رحیم یار خان میں عربی ٹبہ کے مقام پر میران پور کے نزدیک دریائے انڈس کے اوپر پل کی تعمیر کیلئے 5 ارب 29 کروڑ 86 لاکھ 67 ہزار روپے، مظفر گڑھ میں گنیش واہ کینال تا کچہری چوک (لمبائی 2 کلومیٹر) روڈ کی دو رویہ تعمیر کیلئے 41 کروڑ 11 لاکھ 45 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :