سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل سکینڈل کے ملزم محسن ورائچ کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 1 جون 2018 21:04

سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل سکینڈل کے ملزم محسن ورائچ کو ایک ہفتے ..
لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل سکینڈل کے ملزم محسن ورائچ کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںدورکنی بنچ نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں ملوث ملزم کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہی. چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مجھے آپ سے زیادہ پتہ ہے کہ ملزم کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا جیسے راؤ انوار کو گرفتار کرایا ،محسن وڑائچ کے لیے بھی وہی طریقہ اپنانا پڑے گا۔

چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں مقدمے کی ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی عدالت نے حکم دیا کہ لاہور اور کراچی میں دائر ریفرنس کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ عدالت میں پیش کی جائی. ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تمام تکنیکی ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔ عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ہے۔