ڈی جی سوشل ویلفیئر کارمضان بازارکروڑکا دورہ، اشیاء خورونوش کا جائزہ لیا

جمعہ 1 جون 2018 21:24

لیہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء)سستے رمضان بازاروں کی موئثر مانیٹرنگ کے تحت ڈی جی سوشل ویلفیئرپنجاب وحید اختر انصاری نے سستا رمضان بازار کروڑ کا معائنہ کیااور تمام سٹالز پر اشیاء خورونوش کے معیار اور قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا،اے سی کروڑ احمد فراز اعوان اور صدر انجمن تاجران حاجی مختیارحسین نے انتظامیہ اور تاجر تنظیموں کے تعاون سے سستے رمضان بازار میں صارفین کو ارزاں نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا،ڈ ی جی سوشل ویلفیئرنے حکومتی سہولیات سے صارفین کو مستفید کرنے کیلئے موئثر خدمات سرانجام دینے کی ہدایت کی،قبل ازیں ای اے ڈی اے طاہر محمود نے صبح سویرے سبزی منڈی لیہ و چوک اعظم میں بولی کے نظام کی مانیٹرنگ کی اور سبزیوں و پھلوں کے نرخوں کا تعین کرایا، اس موقع پرانسپکٹر نوید اولکھ بھی ہمراہ تھے۔