خدیجة الکبری سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ

جمعہ 1 جون 2018 21:36

راولپنڈی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام وصال ام المومنین حضرت خدیجة الکبری سلام اللہ علیہا کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل نے کی ۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خدیجة الکبری سلام اللہ علیہا دنیا کی سب سے بڑی تاجر خاتون تھیں جنکے ستر ہزار مال سے لدے اونٹ ہر وقت عرب کی منڈیوں میں موجود ہوتے تھے انہوں نے اپنا تمام مال تبلیغ اسلام کے لئے آنحضور ﷺ کے قدموں پر نچھاور کردیا۔

ممتاز شیعہ رہنما اور تحر یک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہا کہ ام المومنین حضرت خدیجة الکبری سلام اللہ علیہا کا یوم منانا سنت رسول مقبولﷺ ہے ۔

(جاری ہے)

جمیعت علماء پاکستان(نیازی گروپ)کے قائد علامہ ایاز ظہیر ہاشمی ، علامہ عظمت اللہ سلطان ،ذہرا مہدی، سید رضا کاظمی ، بابو مشتاق حسین،ڈاکٹر صوفیہ خان، ماجدہ باقر ،شیخ مظہر علی،ولایت بلتی اور اخلاق زیدی نے حضرت خدیجة الکبری سلام اللہ علیہاکی خدمت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

محترمہ زہرا مہدی نے قرار دادمیں اپیل کی کہ محسن اسلام حضرت خدیجة الکبری سلام اللہ علیہاؑکی ذا ت پاک اور قربانیوں کو نئی نسل تک روشناس کرانے کے لئے یونیورسٹی سے پرائمری سطح تک شامل نصاب کیا جائے۔ولایت بلتی نے قرار داد میں کہا کہ حکومت 31مئی کو ولادت حضرت امام حسن ؑ اور 4تا6جون شہادت حضرت علی ؑ کے پروگرام سرکاری سطح پر منعقد کرے۔

متعلقہ عنوان :