ہری پور میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے، ہونہار محنتی طلبہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر ہری پور

ہفتہ 2 جون 2018 12:27

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر سید فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ ہری پور میں بہت بڑا ٹیلنٹ ہے، خاص طور پردیہی علاقے میں ہونہار محنتی تعلیم سے محبت کرنے والے لاتعداد بچے اور بچیاں ہیں جن کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ وہ گذشتہ روز بیسٹ وے سیمنٹ فاروقیہ میں پانچ دیہاتوں کے تقریباً 48 بچوں میں لاکھوں روپے کے تعلیمی ظائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود شرکاء میں ڈی جی انوائرمنٹ امجد علی خان، عمار احمد، انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک عاشق اعوان اور تاج غنی خان موجود تھے۔ شرکاء نے بیسٹ وے گروپ کی جانب سے فلاحی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اسی ادارہ کی جانب سے سکولوں میں فرنیچر بھی دیا گیا اور مقامی لوگوں میں رمضان پیکج بھی تقسیم کیا گیا۔ بیسٹ وے گروپ کی جانب سے مقامی لوگوں کو روزگار بھی فراہم کیا جا رہا ہے، تعلیمی شعبہ میں بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو ملک کے مستقبل کیلئے بہترین ثابت ہو سکتا ہے اور اسی طرح ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے دیگر لوگوں کو بھی آگے آنا چاہئے تاکہ ایسے طلباء و طالبات کو آگے آنے کا موقع مل سکے، بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :