پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ اسلم کنڈی ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی ڈین تعینات

ہفتہ 2 جون 2018 12:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ اسلم کنڈی کو ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی ڈین تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی پروفیسر ڈاکٹر عزیزالنساء عباسی کے استعفیٰ کے بعد کی گئی۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے ان کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر سلمیٰ اسلم کنڈی نے ڈین اے ایم سی کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔

پروفیسر سلمیٰ اسلم کنڈی کا شمار سینئر فیکلٹی ممران میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

موصوفہ گذشتہ 7 سال سے پروفیسر و سربراہ شعبہ فزیالوجی ایوب میڈیکل کالج ہیں، وہ کالج میں کلیدی انتظامی شعبوں پر کام کر چکی ہیں۔ پروفیسر سلمیٰ اسلم کنڈی وائس پرنسپل اور چیف پرووسٹ کے عہدہ پر کام کر چکی ہیں، انتظامی امور میں کافی مہارت رکھتی ہیں۔ انہوں نے ایوب میڈیکل کالج کو مزید بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ بورڈ آف گورنرز کی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین اور طلباء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ ایوب میڈیکل کالج کی جملہ فیکلٹی نے ان کی تعیناتی کو ادارہ کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :