Live Updates

تحریک انصاف جوکر پارٹی ہے تماشا پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، مریم اورنگزیب

نگران وزیراعلی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرز عمل اختیار کیا، تحریک انصاف کا لیڈر شیروانی کی خواہش تو رکھتا ہے مگر ایک صوبے کے نگران وزیراعلی کا فیصلہ نہیں کرپارہا،نگران حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری انتخابات کا بروقت انعقاد ہے‘ امید ہے انتخابات بروقت ہونگے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 18:25

تحریک انصاف جوکر پارٹی ہے تماشا پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، مریم اورنگزیب
لاہور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جوکر پارٹی ہے جس کا تماشا پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، نگران وزیراعلی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرز عمل اختیار کیا، تحریک انصاف کا لیڈر شیروانی کی خواہش تو رکھتا ہے مگر ایک صوبے کے نگران وزیراعلی کا فیصلہ نہیں کرپارہا،نگران حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری انتخابات کا بروقت انعقاد ہے‘ امید ہے انتخابات بروقت ہونگے، مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر جانیوالے کبھی اس کا حصہ تھے ہی نہیں۔

ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی 5 سالہ کارکردگی پر بات ہوئی جبکہ اس دوران عام انتخابات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نگران وزیراعلی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے مضحکہ خیز طرز عمل اختیار کیااو رپوری قوم اسے دیکھ رہی ہے ،لگتا ہے عمران خان اور ان کے حواریوں میں سے شاید کسی نے بھی آئین نہیں پڑھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انتخابات بروقت ہوں گے، عوام بھی تیار نظر آتے ہیں، نگران حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری انتخابات کا بروقت انعقاد ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو ہے، ہم نے ووٹ اور ووٹر کو عزت دی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جوکر پارٹی ہے اس کا تماشا پورا پاکستان دیکھ رہا ہے ،تحریک انصاف کا لیڈر شیروانی کی خواہش تو رکھتا ہے لیکن ایک صوبے کا نگراں وزیراعلی کافیصلہ نہیں کرپارہا اور جو پارٹی ایک نام نہیں بتاسکتی وہ خود کو ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کیلئے تیار کہتی ہے تاہم تحریک انصاف کو مشورہ ہے کہ وہ آئین کامطالعہ ضرور کرلے۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پرانتخابات میں (ن )لیگ کی ہی جیت ہوگی ،(ن) لیگ پورے پاکستان میں اکٹھی کھڑی ہے جبکہ ہرکوشش کے باوجود (ن) لیگ متحد ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو وہی لوگ چھوڑ کر گئے جو کبھی (ن) لیگ کا حصہ نہیں تھے۔چودھری نثار سے متعلق سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ چودھری نثار سے جونیئرہوں اور ان کے معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات