قوم پرستی کے نام پر عوام کو سبز باغ دکھا کر ذاتی مفادات بٹورنے والے پانچ سالوں کے دوران بے نقاب ہوچکے ہیں، منظور احمد کاکڑ

ہفتہ 2 جون 2018 18:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ قوم پرستی کے نام پر عوام کو سبز باغ دکھا کر ذاتی مفادات بٹورنے والے پانچ سالوں کے دوران بے نقاب ہوچکے ہیں سیاسی میدان میں اب ان کے لیے زمین تنگ ہوچکی ہے مراعات کی تقسیم میں عام آدمی کو نظر انداز کرکے اپنے ہی گھروں تک محدود رہنے والوں کو اپنے گھر سے بھی ووٹ نہیں ملیں گے عوام کا استحصال کرنے کے ساتھ ساتھ آخری دنوں میں پارلیمنٹ اور بلوچستان کی روایات کو پامال کرکے معافی کے طلب گار ان افراد کی اصلیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں برادر اقوام کے مابین نفرتوں کے بیج بونے والوں کی مفاد پرستی پر مبنی لسانی سوچ عیاں ہو چکی اور بلوچستان کے کسی بھی طبقات کے لیے قابل بھروسہ نہیں رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جونئیر سینئراسسٹنٹ کالونی میں ساجد جسکانی کی زیر نگرانی ابتدائی یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ عرصہ دراز سے قوم پرستی کے نام پر بلوچستان کے معصوم عوام کو بے وقوف بنایا جاتا رہا لیکن اقتدار کے منصب پر فائز ہوتے ہی ان کی حقیقت عام کے سامنے آشکار ہوگی انہوں نے کہا بلوچستان مزید نفرتوں پر مبنی لسانی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا نفرتوں اور تعصب کی سیاست قومی یکجہتی کے لیے زہر قاتل ہے جس کا خاتمہ نہایت ضروری ہے انہوں نیکہا کہ کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو بغیر کسی امتیاز کے پورے پاکستان اور بلوچستان کے تمام قبائل افراد علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام روایتی سیاسی جماعتوں سے بے زار ہو کر جوق در جوق بی اے پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی گڈ گورنسس قائم کر کے عوام کے مسائل کو عملی طور پر حل کرے گی اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔