فیصل آباد؛دو مختلف ٹریفک حادثات ،2افراد جاں بحق ‘3اشدید زخمی

ہفتہ 2 جون 2018 21:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) جھنگ روڈ پر ہونیوالے دو ٹریفک حادثات نے دو افراد کی جانیں لے لیں ‘تین افراد شدید زخمی ‘تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ ٹرک اسٹینڈ کے قریب چنگ چی رکشے اور موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں چنگ چی رکشہ ڈرائیور ملک ارشد موقع پر ہی دم توڑ گیا ‘مرنیوالا شخص 419رب کارہائشی تھا ‘حادثہ کامرتکب ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا‘دوسرا حادثہ ٹھیکریوالہ کے قریب پیش آیا جہاں چک نمبر 74پلاٹاں کی رہائشی ریحانہ بی بی اپنے بھانجے ذیشان کیساتھ سبزی منڈی سے سبزی لیکر جارہی تھی کہ پیچھے سے آنیوالے سبزی سے لوڈ ڈالے کی ٹکر سے گر کر شدید زخمی ہوکرچل بسی جبکہ زخمی ذیشان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :